• Friday, 30 September 2022
پاکستان سٹاک ایکسچینج نے گزشتہ ہفتے سرمایہ کاروں کو ڈبو دیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے گزشتہ ہفتے سرمایہ کاروں کو ڈبو دیا

کراچی (نیا ٹائم) گزشتہ کاروباری ہفتے  کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں شدید مندی کا رجحان رہا ، سٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث سرمایہ کاروں کا ایک کھرب 7 ارب روپے سے زائد کا سرمایہ ڈوب گیا ۔

معیشت سدھارنے ، برآمدات میں اضافے کی منصوبہ بندی نہ ہونے اور روپے کی بدترین تنزلی کی وجہ سے گزشتہ ہفتے بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج مسلسل مندی کا شکار رہی ، ہفتہ وار بنیادوں پر زر مبادلہ کے ذخائر میں بھی کمی ہوئی جس سے مایوسی بڑھی ، سرمایہ کاروں کے محتاظ طرز عمل اختیار کرنے کے باعث حصص کی آف لوڈنگ جاری رہی ۔

گزشتہ ہفتہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 4 سیشنز میں کاروبار کے دوران مندی جبکہ ایک سیشن میں ملا جلا رجحان رہا ۔  سیلاب سے معیشت کی تباہی کے خدشے سے کاروباری حجم بھی انتہائی کم رہا ۔ مجموعی طور پر مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے مزید 1 کھرب 7 ارب 26 کروڑ 15 لاکھ 34 ہزار 760 روپے کا نقصان ہوا ۔ جس کے باعث مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں بھی 68 کھرب 54 ارب 52 کروڑ 81 لاکھ 38 ہزار 914 روپے کی سطح پر آ گیا ۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 268٫67 پوائنٹس کمی کے بعد 41679٫49 روپے پر بند ہوا ۔ جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 85٫75 پوائنٹس کمی کے بعد 15684٫87 پر بند ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس 60042 پوائنٹس کمی کے بعد 68619٫28 پر بند ہوا ، کے ایم آئی پی ایس ایکس انڈیکس 259٫67 پوائنٹس کمی کےبعد 20990٫37 پر بند ہوا ۔

 

بجلی کیوں مہنگی ہوئی، پتہ چل گیا