اسرائیل کا دمشق ائیرپورٹ پر فضائی حملہ ، 5 اہلکار ہلاک

اسرائیل کا دمشق ائیرپورٹ پر فضائی حملہ ، 5 اہلکار ہلاک

دمشق (نیا ٹائم  ویب ڈیسک ) صہیونی فوج نے ایک بار پھر جارحیت کی انتہا کر دی ، اسرائیلی فضائی کا دمشق ائیرپورٹ پر حملہ ، بمباری سے شامی فوج کے 5 اہلکار ہلاک  ہو گئے ۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق دمشق ائیرپورٹ پر اسرائیلی طیاروں نے سکیورٹی اداروں کے ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملے کیا جس میں 5 شامی فوجی مارے گئے جبکہ ائیرپورٹ پر اسرائیل کے حملے کے بعد پروازیں بھی معطل کر دی گئیں ۔

شامی فوج کے ترجمان کے مطابق ملکی فضائی دفاعی نظام نے بروقت اسرائیلی حملہ پر رد عمل دیتے ہوئے اسرائیلی فضائیہ کی طرف سے داغے گئے کئی میزائل  فضا  میں ہی ناکارہ بنا دئیے تاہم کچھ میزائل پورٹ کی حدود میں آ کر گرے جس سے ائیرپورٹ کی عمارت کو نقصان پہنچا ۔

شام میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجووں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ ایران ان جنگجو گروپوں کو آتشیں اسلحہ فراہم کر رہا ہے ۔ مسلح گروپوں میں لبنان کی حزب اللہ بھی شامل ہے ۔

واضح رہے شام 2011 سے شدید خانہ جنگی کا شکار ہے ، اب تک اس خانہ جنگی میں 3 لاکھ سے زائد افراد ہلاک جبکہ 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں ۔ شامی حکومت نے روس اور اتحادی افواج کی مدد سے  ملک سے داعش جنگجووں کو بھی پسپا کر دیا ہے ۔

 

بھارتی صنعتکار دنیا کی دوسری اور ایشیا کی پہلی امیرترین شخصیت بن گئے