• Friday, 30 September 2022
پھول گوبھی پنیری کے کاشتکاروں کیلئےمحکمہ زراعت کی ہدایت

پھول گوبھی پنیری کے کاشتکاروں کیلئےمحکمہ زراعت کی ہدایت

قصور(نیاٹائم)محکمہ زراعت کے ترجمان نے پھول گوبھی کے کاشتکاروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پھول گوبھی پنیری کی کاشت کا بروقت آغاز کریں۔

 

ترجمان محکمہ زراعت کا کہنا تھا کہ زمین کی تیاری کیلئے ریت گلی سڑی گوبرکی کھاداور عام مٹی کو ایک دو تین کی نسبت سے بالترتیب مکس کریں اس طرح تیارشدہ امیزے میں تقریباً پانچ تا آٹھ انچ اونچی اور اڑھائی سے تین فٹ چوڑی کیاریاں بنائی جائیں۔ بہتر پیداوارکو حاصل کرنے کیلئے گوبھی کی منظورشدہ اقسام کاشت کریں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنیری کیلئے کیاریوں میں دو سے دوانچ فاصلے پر آدھے انچ گہری لائنوں میں کاشت کریں۔نرسری کاشت کے بعد پہلا ویک اسکو سرکنڈے پرالی یہ کھجورکے پتوں سے دن کے ٹائم ڈھانپ دیں اور رات کے وقت ان کو ہٹائیں اگاؤمکمل ہونے کے بعد اگر تیارشدہ پودزیادہ گھنی ہو تو اس کی چھدرائی کرکے بیمار اور کمزورپودوں کو الگ کردیں۔

 

ملک میں سیلاب سے کپاس کی فصل تباہ ہوگئی