• Friday, 30 September 2022
روزانہ دودھ کا ایک گلاس آپ کی صحت کیلئے کتنافائدہ مند

روزانہ دودھ کا ایک گلاس آپ کی صحت کیلئے کتنافائدہ مند

نیپلز(نیاٹائم)ایک ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ دودھ کا ایک گلاس پینے اور دہی کھانے سے ٹائپ ٹوذیا بیطس سے نچنے کیلئے مفید ہے  جبکہ بیف،مٹن، پروسیسڈ اور چکن کا گوشت کا زیادہ استعمال متضاد اثرات کی وجہ بن سکتا ہے۔

 

اطالوی ریسرچ میں حاصل ہونے والے رزلٹ کی بنا پر ریسرچرز نے زیادہ گوشت کھانے والوں کو مچھلی کا گوشت اور انڈے بطور متبادل غذا کےطور پر کہے۔سائنس دانوں کی طرف سے یہ رزلٹ ڈیری اشیاء کے خلاف بڑھتے رجحان کے دوران سامنے آئے۔ اس معاملے میں ایکسپرٹس لوگوں کو خبردار کرتےنظر آئےکہ دودھ، مکھن اور پنیر میں بڑی مقدار میں کیلوریز اور سوچوریٹڈ چکنائی(وہ چکنائی جو عام درجہ حرارت پر نہیں پِگھلتی) پائی جاتی ہے جو کئی ہیلتھ کے مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرات کو کم کرنے کیلئے ماہرین پودوں پر اگنے والی غذا یعنی اجناس، سبزیاں، پھل، دالیں اور کم چکنائی والا ملک اور دہی کھانے کی تجویز کرتے ہیں۔

 

تاہم یونیورسٹی آف نیپلز فیدڑریکو دوم کے ایکسپرٹ کہتے ہیں کہ جانوروں سے ملنے والی پروٹین کی تمام قسمیں مساوی طور پر غذائیت سے بھری نہیں ہوتی۔ٹائپ ٹو ذیابیطس تب واقع ہوتی ہے جب خلیے انسولین کے مزاحم کی شکل اختیار کرتے ہیں۔انسولین وہ ہارمون ہوتا ہے جو خون شوگر کو اپنے لیول پر رکھتا ہے۔اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اوردل کی بیماریاں، ہاتھ پیروں کے کاٹے جانے اور بینائی کے چلے جانے سمیت دیگر اہم ایشوز کاباعث بن سکتا ہے۔خاموش قاتل کے طور پر جانے جانی والی یہ بیماری سالانہ پنتالیس برطانیوں اور تین کروڑ امریکیوں کو شکار کرتی ہے۔

 

والد کی تمباکو نوشی سےبچوں پرپڑنےوالےاثرات سے متعلق نئی تحقیق