• Friday, 30 September 2022
ہمایوں سعید کو رہنے ہی دیں؛سینئراداکارفردوس جمال

ہمایوں سعید کو رہنے ہی دیں؛سینئراداکارفردوس جمال

لاہور(نیاٹائم)پاکستان کے مشہور سینئراداکار فردوس جمال نے اداکارہمایوں سعید کی اداکاری کو لیکر ناپسندیدگی کا اظہار کردیا۔

 

حال ہی میں فردوس جمال  نےایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے کئی موضوعات پر بات کی جو کہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی۔پچھلے دنوں اس پروگرام  کی ایک متنازعہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا جس میں فردوس جمال نے کہا تھا کہ ماہرہ خان اب بوڑھی ہوگئی ہیں انہیں ماں کا کردار کرنا چاہیئے ہیروئن کا نہیں جس پر بعد میں انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’میری ماہرہ خان سے کوئی پرسنل دشمنی نہیں ہے اور میرا بیان تکنیکی بنیاد پر مبنی تھا‘۔

 

تاہم اب اسی شو سے فردوس جمال کی ایک اور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے جس میں وہ اداکاروں کو ان کی اداکاری کی صلاحیت کے اعتبار سے مارکس دے رہے ہیں۔اداکار فیصل قریشی کا نام لیے جانے پر اداکار فردوس جمال نے اُنہیں صرف چار نمبر دیے، اعجاز اسلم کے نام پر فردوس جمال کا کہنا تھا کہ وہ بھی چار نمبروں کےقریب ہے۔

 

جبکہ ہمایوں سعید کا نام لیے جانے پر انہوں نےکہا کہ’’ ہمایوں سعید کو رہنے ہی دیں، اُس بیچارے کے پاس نہ تو آواز ہے نہ ہی رول ہے، باڈی لینگویج بھی کچھ صحیح نہیں‘‘۔جس پر شو کے میزبان احمد بٹ نے فردوس جمال کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ ’نہیں جی ہمایوں ہمارے پاکستان کے بڑے سپراسٹاروں میں شمارہوتے ہیں اور وہ بلاک بسٹر موویز دیتے ہیں‘۔

 

اداکارفردوس جمال کی ماہرہ خان سےمتعلق دیئےبیان پروضاحت