• Friday, 30 September 2022
نیپر کو بجلی میں اضافے کی درخواست موصول

نیپر کو بجلی میں اضافے کی درخواست موصول

اسلام آباد(نیاٹائم)نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں مزیداضافےکی درخواست موصول ہو گئی۔

 

نیپرا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے اگست کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی طرف سے فی یونٹ بجلی بائیس پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے جس پر سماعت انتیس ستمبر کو ہو گی۔

 

نیپرا اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے کی بجلی پرائس میں اضافے کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا باقی کمپنیوں کیلئے دی گئی ہے۔خیال رہے کہ بجلی کے بلوں میں ون سلیب بینیفٹ ختم ہونے کی وجہ سے صارفین کو بھاری بل وصول ہونے لگے ہیں جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہےاور لوگوں نے شکایت کے انبار لگا دیے۔

 

بجلی کیوں مہنگی ہوئی، پتہ چل گیا