• Tuesday, 29 November 2022
شکرگڑھ میں منشیات فروشوں کی الٹی گنتی شروع

شکرگڑھ میں منشیات فروشوں کی الٹی گنتی شروع

شکرگڑھ(نیاٹائم)ڈی پی اونارووال ڈاکٹر رضوان احمد خان کی قیادت میں نارووال پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔

 

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی شکر گڑھ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صدر شکر گڑھ کی ٹیم انچارج چوکی چھمال نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش مسمات نجمہ کوثر کو گرفتار کرکے ملزمہ کے قبضہ سے 01کلو656گرام چرس برآمد کر لی۔ایس ایچ او تھانہ ظفروال نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروش پرویز لال عرف شنکر کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 1کلو340گرام چرس برآمد کر لی۔

 

ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ڈی پی اونارووال نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ضلع نارووال سے منشیات فروشی سنگین جرم اور نوجوان نسل کیلئے تباہی ہےمنشیات فروشوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے نارووال پولیس کے تمام آفیسران و ملازمین ہمہ تن کو شاں ہیں۔

شکرگڑھ میں منشیات فروشوں کی الٹی گنتی شروع