ٹرین میں موبائل چھیننا آدمی کو مہنگا پڑگیا

ٹرین میں موبائل چھیننا آدمی کو مہنگا پڑگیا

نئی دہلی(نیاٹائم)انڈیا میں مشتعل افراد نے موبائل چھیننے کی کوشش کرنے والے شخص کو رنگے ہاتھوں دھر لیا جس کے بعد اسے تیز رفتار چلتی ٹرین کے باہر لٹکا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے۔

 

ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل لوگوں نے تیز رفتار چلتی ریل گاڑی کی کھڑکی سے مبینہ طور پر فون چھیننے والے شخص کا ہاتھ اندر سے پکڑ رکھا ہے جبکہ چلتی ٹرین کے باہر لٹکا شخص معافی مانگتے ہوئے زندگی کی بھیک مانگنے کی درخواست کررہا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق چور کی شناخت پنکج کمار کے نام سے سامنے آئی ہے۔

 

 ٹرین بیگوسرائے سے کھگڑیا روانہ تھی کہ اس شخص نے صاحب پور کمال ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ایک شخص سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، جس کو لوگوں نے پکڑ کر خوب مارا پیٹا۔ ہندوستانی پولیس نے موبائل چھیننے والے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

 

برطانوی عوام کاآنجہانی ملکہ برطانیہ سےاظہارمحبت کامنظربھی دیدنی