• Friday, 30 September 2022
بجلی کیوں مہنگی ہوئی، پتہ چل گیا

بجلی کیوں مہنگی ہوئی، پتہ چل گیا

 اسلام آباد(نیاٹائم)گورنمنٹ نے بجلی صارفین کیلئے ون سلیب بینیفٹ ختم کیا جس کے باعث بھاری بلز آرہے ہیں اور عوام پریشانی کا شکار ہے۔

 

پہلے بجلی کے بلز پر ون سلیب بینیفٹ عائد تھا جس کے تحت ایک سے تین سو یونٹ تک بجلی کے ایک ہی قیمت ہوتی تھی تاہم اب اس سہولت کوکینسل کردیا گیا۔اب سو یونٹ استعمال پر فی یونٹ نرخ 7.74 سے بڑھ کر 13.48 روپے کیے گئے۔200 یونٹ ماہانہ پر نرخ 10.06 سے بڑھ کر اٹھارہ روپے اٹھاون پیسےیونٹ کردیے گئے۔تین سو یونٹ پر فی یونٹ ریٹ اکیس روپے سنتالیس پیسے ہوگئے۔ماہانہ چارسو یونٹ پر فی یونٹ ریٹ چوبیس روپے تریسٹھ پیسے کردیے گئے۔ پہلے ماہانہ 301 یونٹ سے 400 یونٹ کی قیمت چودہ  روپے تریسٹھ پیسے تھا۔

 

پہلے 401 سے 700 یونٹ تک بجلی کی قیمت تقریبا اٹھارے روپے تھی۔ تاہم اب ماہانہ پانچ سو یونٹ پر ریٹ 26 روپے 9 پیسے،چھ سو یونٹ پر فی یونٹ قیمت ستائیس روپے ایک پیسہ، سات سو یونٹ پر فی یونٹ ریٹ 27 روپے 65 پیسے ہوچکی۔ سات سو یونٹ سے زائد استعمال پر فی یونٹ نرخ اکتیس روپے 12 پیسے لاگو ہوں گے۔

 

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا