• Friday, 30 September 2022
ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں بڑھ گئیں

ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں بڑھ گئیں

لاہور(نیاٹائم)پرائس کنٹرول کرنے کے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا اور ملک بھرمیں آٹے کی پرائسز میں اضافہ ہوگیا۔

 

پندرہ کلو آٹےکا تھیلاپندرہ سو پچاس سے لیکرچھبیس سو روپے تک میں سیل ہونے لگا۔ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں فلور ملز کو سرکاری گندم کا اجراءشروع نہ ہونے سے سیچوایشن بگڑنےلگی۔ قیمتوں میں لگاتار اضافے سے لوگ پریشان ہوگئے۔سیلاب زدہ ایریاز میں تقسیم کیلئے بھی آٹےکی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ مختلف شہروں میں نجی گندم کی پرائس 3500 روپےفی من سےبھی زیادہ ہوگئی۔پشاور میں نجی گندم کی پرائس 3550 روپے من، کراچی میں چھتیس سو روپے، راولپنڈی 3625 روپے ، لاہور 3500 روپے من تک پہنچ چکی ہے۔

 

 اسی طرح لاہور میں پندرہ  کلو نجی آٹا تھیلا کی پرائس1550روپے، راولپنڈی سترہ سو پچاس ، پشاور 2300 سے 2500 روپے تک ، شہرقائد میں بائیس سو روپے تک پہنچ گئی۔بلوچستان میں گندم کی قلت کے باعث فلورملز بند ہوگئیں اور پنجاب سے آنے والے آٹے کی پرائس2600 روپے سے زائد ہوگئی۔فیڈرل حکومت نے گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے نجی شعبے کو امپورٹ کی پرمیشن دینے پر دوبارہ غور شروع کیا ہے۔ گزشتہ ویک اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھی پرائیویٹ شعبہ کو آٹھ لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی سفارش کی تھی جس کو وفاقی کابینہ نے مسترد کیا تھا ۔

 

پنجاب میں اگلے ہفتے سرکاری گندم آٹا کی پرائس میں ممکنہ اضافے پر شاپ مینز اور ڈیلرز نے ذخیرہ اندوزی کرنا شروع کردی۔ملک کے باقی شہروں کی طرح شہرقائد میں بھی آٹے کا بحران پیدا ہوگیا اور فی کلو آٹے کی پرائس 125 روپے تک پہنچ گئی۔ چھوٹی چکی کا آٹا 135 روپے کلو بکنے لگا۔ سندھ میں سرکاری ریٹ چار ہزار روپے فی من مقرر کرنے کے بعد اوپن مارکیٹ میں گندم کے ریٹ کو پر لگ گئے جہاں گندم کی قیمت ایک سو دس روپے کلو تک پہنچ گئی۔

 

سیلاب کی آڑ میں ایل این جی مافیا بے لگام ہو گیا