اداکارفردوس جمال  کی ماہرہ خان سےمتعلق دیئےبیان پروضاحت

اداکارفردوس جمال کی ماہرہ خان سےمتعلق دیئےبیان پروضاحت

کراچی(نیاٹائم ویب ڈیسک)پاکستان کے سنیئر اداکار فردوس جمال نے ایک مرتبہ پھر اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق ماضی میں دیئے گئے بیان پر وضاحت پیش کردی ہے۔

 

حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران فردوس جمال سے جب ماہرہ خان  سے متعلق دیئے گئے بیان کا سوال کیا گیا تو اداکار نے کہا  کہ میری کسی سے بھی کوئی ذاتی عناد نہیں ہے، میں دیکھنےوالوں  کے نظریے سے بات کرتا ہوں۔فردوس جمال نے کہا  کہ انہوں نے اپنے بیان میں یہ  کبھی  نہیں کہا کہ ماہرہ خان بوڑھی ہو چکی ہیں، میں نے  یہ کہا تھا کہ ان پر ہیروئن والے کردار سوٹ نہیں کرتے، وہ ہیروئن اچھی نہیں لگتیں کیونکہ لوگوں کے ذہنوں میں ہیروئن کا سوچتے ہی 16، 17 برس کی لڑکی آتی ہے۔

 

سنیئر اداکار نے کہا 'ماہرہ کو عورتوں والے کردارادا کرنے چاہئیں کیونکہ عورت اور ہیروئن میں فرق ہوتا ہے۔ انٹرویو کے دوران  فردوس جمال کا مزید کہنا تھا  کہ اگر میں ہیرو کا کردار کروں تو ظاہر ہے اچھا نہیں لگوں گا، اسی طرح ،ماہرہ بھی ہیروئن اچھی نہیں لگتی ہے۔یاد  رہے کہ فردوس جمال نے ایک پروگرام میں 2019 میں ماہرہ خان  کےبارے میں کہا تھا کہ وہ اچھی اداکارہ نہیں ہیں، وہ ہیروئن کے کرداروں میں سوٹ نہیں کرتیں، انہیں فلموں میں ماں کا رول پلے کرنا چاہیے۔اس بیان کے بعد فردوس جمال نے اعتراف بھی کیا تھا کہ انہیں یہ الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے جبکہ دیگر اداکاروں نے بھی ان پر کافی  تنقید کی تھی، اداکارہ ماہرہ خان کی  طرف  سے بھی فردوس جمال کے بیان پر ری ایکشن آیا تھا۔

 

شاہ رخ خان کی اپنے بیٹے سے دلچسپ گفتگو