غذائی قلت کی خبروں میں صداقت نہیں؛وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی

غذائی قلت کی خبروں میں صداقت نہیں؛وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی

اسلام آباد(نیاٹائم)وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے ملک میں سیلاب کی وجہ سےغذائی کمی کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔ 

 

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی طرف سے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کو بریف کیاگیا کہ ملک میں گندم، چینی اور دیگر غذائی اشیا کا 153دن کا اسٹاک دستیاب ہے۔یاد رہے کہ ملک بھر میں سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر فصلیں زیر آب آئی تھیں جس کے بعد خبریں سامنے آئی تھی کہ ملک میں غذائی کمی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی طرف سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق، سیلاب سے9.4 ملین ایکڑ کی زیرکاشت فصلیں متاثرہوئیں جبکہ45 فیصد کپاس کی فصل مکمل تباہ ہوئیں ، اگر اکتوبر تک پانی کا لیول کم نہ ہوا تو گندم کی بوائی بھی مشکل ہوگی۔

 

اس حوالے سے انٹرنیشنل جریدے کی بھی ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے غذائی بحران کا خدشہ موجود ہے، اس وقت ملک کا ایک تہائی حصہ سیلابی پانی کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے جبکہ تین کروڑ تیس لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں جن کو فوری امداد کی اشد ضرورت ہے۔

 

امن و امان کی ابتر صورتحال ، گومل یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند