میسج  ڈیلیٹ ہو گیا ہےتو پریشانی کی کوئی بات نہیں!واٹس ایپ کانیافیچرمتعارف

میسج ڈیلیٹ ہو گیا ہےتو پریشانی کی کوئی بات نہیں!واٹس ایپ کانیافیچرمتعارف

امریکا(نیاٹائم ویب ڈیسک)پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے آئی فون صارفین کیلئے بھی اب حذف کیا گیا میسج دوبارہ واپس لانے کا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

 

واٹس ایپ کے نئے آنےوالے فیچرز اور تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ایپلی کیشن  کا اپ ڈیٹ ورژن استعمال کرنے والے تمام آئی فون صارفین استعمال کر پائیں گے۔اس سے پہلے یہ فیچر کچھ  مخصوص اینڈرائیڈ صارفین کے لیے تجرباتی طور پر متعارف کرایا گیا تھا  لیکن  اب آئی فون کے وہ صارفین جو واٹس ایپ کا 22.19.75 ورژن استعمال کر رہے ہیں وہ اس سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔

 

درحقیقت یہ فیچر  ہے کیا؟

 

بعض  اوقات غلط ایس ایم ایس   بھیجنے کی صورت میں آپ اسے "ڈیلیٹ فار ایوری ون" کرنا چاہ رہے ہوتے  ہیں  مگر  غلطی سے وہ "ڈیلیٹ فار می" ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے آپ بالکل بے بس اور پریشان  ہو جاتے ہیں اور جسے میسج بھیجا ہوتا ہے وہ اسے پڑھ لیتا ہے جو کے آپکے لئے بہت پریشانی کا باعث بنتا ہے۔

 

 اس فیچر کے تحت   اگر  آپ نے مذکورہ  ایس ایم ایس  ڈیلیٹ فار می کر دیا تو اچانک آپ کی سکرین پر ایک نوٹی فکیشن موصول ہوگا جس میں 'اَن ڈو (فیصلہ منسوخ کرنا) کا آپشن نمودارہو گا، اس پر کلک کرنے سے میسج دوبارہ سکرین پر آجائے گا اور آپ اسے "ڈیلیٹ فار ایوری ون"کا ایک بار پھر متعلقہ آپشن حاصل  کر پائیں گے۔

 

فوجی اہلکار کی خاتون کی گاڑی کا ٹائر ٹھیک کرنے کی ویڈیو وائرل