سیلاب کی آڑ میں ایل این جی مافیا بے لگام ہو گیا

سیلاب کی آڑ میں ایل این جی مافیا بے لگام ہو گیا

لاہور (نیا ٹائم) سیلاب کی آڑ میں ایل این جی مافیا بھی بے لگام ہو گیا ، گیس سلنڈرز کی قیمتوں میں من مانے اضافے کر دئیے ، چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق سیلاب کی آڑ میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کی جا رہی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ 20 روز میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ سے عوام کی جیبوں پر 8 ارب روپے کا ڈاکا مارا گیا ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر ایل پی جی کی 40 کروڑ روپے  روپے کی بلیک مارکیٹنگ ہو رہی ہے ۔

عرفان کھوکھر نے مزید کہا ہے کہ ایل پی جی مافیا سیلاب کی آڑ میں ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ راستے کھل چکے ہیں ، 24 گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ہو جائے گی اور اس کی سرکاری نرخوں پر فروخت شروع ہو جائے گی ۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوس ایشن عرفان کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں وافر گیس موجود ہے ، کسی بھی قسم کا شارٹ فال نہیں ہے ، یہ صرف مافیا کا پیدا کردہ بحران ہے  ۔

 

ڈالر پھر بے قابو ، 231 روپے سے تجاوز کر گیا