جمہوری اقدار اور انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں ، رانا ثناء اللہ

جمہوری اقدار اور انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں ، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (نیا ٹائم) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے حکومت جمہوری اقدار ، قانون کی عملداری اور انسانی حقوق کی آزادی پر بھرپور یقین رکھتی ہے ۔

یورپین یونین کے ایشیا اینڈ پیسیفک ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ایم ڈی پاولا پامپلونی   سے ملاقات کے موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جبری گمشدگی کے  معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں ۔

وزیر داخلہ نے وفد کو بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان نے اس حساس معاملے کا پائیدار اور دیریا حل تلاش کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ، زیر حراست ملزموں پر تشدد ، آئین پاکستان اور تعزیرات پاکستان سمیت اسلامی تعلیمات کے بھی خلاف ہے ۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تشدد انسانی حرمت اور تکریم کی بھی نفی ہے ، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا ، غیر قانونی امیگریشن ، انسانی سمگلنگ سمیت ہیومن ٹریفکنگ کے خلاف بھی سخت ایکشن لئے ہیں ۔

اس موقع پر پاولا پامپلونے نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کا اہم شراکت دار ملک ہے ، جس سے تعمیری ڈائیلاگ جاری رکھیں گے ، پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے ساٹھ سال مکمل ہونے پر بھی بہت خوشی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین انسانی آزادی اور جمہوری اقدار کے حوالے سے قوانین میں اصلاحات لانے کیلئے پاکستان کےساتھ  مشاورت جاری رکھے گی ، افغان شہریوں کے پر امن انخلاء پر بھی پاکستان کے ممنون ہیں ۔

ملاقات میں  یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اور ایڈیشنل سیکرٹری برائے داخلہ مومن آغا سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔