امن و امان کی ابتر صورتحال ، گومل یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند

امن و امان کی ابتر صورتحال ، گومل یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند

ڈیرہ اسماعیل خان (نیا ٹائم) امن  و امان کی بدترین صورتحال کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کر دیا گیا ۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق امن و امان کی ابتر صورتحال پر گومل یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کیا جا رہا ہے ۔  نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طلبہ کے تمام جائز مطالبات پر معنی خیز بات چیت بھی کی گئی ، تاہم اس کے باوجود امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہو سکی ۔ جس کے باعث یونیورسٹی انتظامیہ نے صورتحال بہتر ہونے تک یونیورسٹی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور اور وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کے درمیان تنازع بھی شدت اختیار کر چکا ہے ، اسی حوالے سے علی امین گنڈا پور کی ایک مبینہ آڈیو بھی لیک ہوئی ہے جس میں  انہیں وائس چانسلر کو دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ۔ آڈیو میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ " اسے دو بار پوچھا ہے کہ اس نے ابھی تک استعفیٰ کیوں نہیں ؟ جس کے بعد میں نے اسے اپنی زبان میں سمجھایا ہے ، نہ تو کسی کا ڈر ہے نہ ہی خوف ،  آڈیو میں واضح طور پر سنا   جا سکتا ہے ، اس کے خلاف اعلان جنگ کر چکا ہوں جسے خط لکھتا ہے لکھ لے نہ تو کسی گورنر کا ڈر ہے نہ ہی وزیر اعظم کا خوف ، وی سی کو یونیورسٹی سے نال کر ہی دم لوں گا ۔ "

 

عمران خان کا ستمبر میں حکومت کیخلاف کال دینے کا فیصلہ