
بادلوں نےشہرقائدکوگھیرلیا،موسم خوشگوار
کراچی(نیاٹائم)بادلوں نے شہر قائد کو گھیر لیا، گلشن معمار، نیوکراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوگئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد، ٹھٹھہ، مٹیاری، جامشورو، بدین، میرپورخاص، تھرپارکر وغیرہ میں آج اور کل بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔بارش کے اس نئےسپیل سے سیلاب متاثرین کی مشکلات مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتاناہےکہ بھارتی ریاست گجرات پر موجود ہوا کا کم دباؤ وسطی بھارت میں موجود کم دباؤ میں شامل ہوچکا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں 15 ستمبر تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
کراچی ائیرپورٹ پر بارش اور تیز ہواوں کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
ٹیگز
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ