نیپرا نے بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا

اسلام آباد(نیاٹائم)نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔

 

نوٹیفکیشن کےمطابق جولائی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کیا گیا ہے،جس کا اطلاق صرف ستمبرکے بلوں میں کیا جائے گا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی (سی پی پی اے جی) نے چار روپے انسٹھ پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی، اس سےپہلے جون کا ایف سی اے صارفین سے نو روپے نوے پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف ایک  مہینے کے لئے تھا۔جولائی کا ایف سی اے جون کی نسبت پانچ  روپے چھپن پیسے فی یونٹ ستمبر میں کم چارج ہوگا۔

 

دوسری جانب شہریوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے حکمرانوں کو عوام کا کوئی خیال نہیں ہے سفید پوش آدمی کی زندگی مشکل ہوگئی ہے اور حکومت جھوٹے وعدے کررہی ہے،شہریوں نے تنقید کرتے ہوئےکہا کہ اس وقت دو پاکستان ہیں ایک ڈوبا ہوا دوسراسیاستدانوں کا۔

 

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ، شہری پریشان