عمران اشرف کے بچپن کی ویڈیو وائرل

عمران اشرف کے بچپن کی ویڈیو وائرل

کراچی(نیاٹائم)فیصل قریشی نے عمران اشرف کو برتھ ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے بچپن کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جوکہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

 

پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے عمران اشرف کے ساتھ سالوں پہلے ایک ٹیلی فلم ’گُڈ بائے ریشماں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں عمران اشرف کی عمر بہت کم تھی۔فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر عمران اشرف کی 33ویں سالگرہ کے موقع پران کے بچپن کی اس ٹیلی فلم کا ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کرتے ہوئےان کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

 

اداکارعمران اشرف اعوان نے اپنے کیرئیر کی شروعات بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا، اس ویڈیو کلپ میں عمران اشرف کو فیصل قریشی کے ساتھ بنٹو کارول نبھاتے دیکھاگیا۔عمران اشرف کے بچپن کی اس  ٹیلی مووی ’گڈ بائے ریشماں‘ کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہوا ہے، صارفین کی طرف سے اسے بےحد لائک کیا جا رہا ہے جبکہ فینزاداکار کوسالگرہ کی مبارکباد نیک تمناؤں کے اظہار کے ساتھ مبارکباد دے رہے ہیں۔

 

نسیم شاہ کی پرفارمنس پر بھارتی اداکارہ تعریف کئےبغیرنہ رہی