الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین سمیت اہم رہنماوں کو طلب کر لیا

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین سمیت اہم رہنماوں کو طلب کر لیا

اسلام آباد (نیا ٹائم) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان  سمیت پارٹی کے اہم رہنماوں کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ذاتی حیثیت میں 27 ستمبر کو طلب کر لیا ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماوں اسد عمر ، فواد چوہدری اور کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کیے تینوں رہنماوں کی جانب سے جمع کروائے گئے جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسد عمر ، فواد چوہدری اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق عمران خان الیکشن کمیشن میں مقررہ وقت پر اپنا جواب جمع نہیں کروا سکے ، الیکشن کمیشن میں عمران خان کا جواب مقررہ وقت کے بعد موصول  ہوا ، اس لیے انہیں الیکشن کمیشن نے ذاتی حیثیت میں طلب کیا   ہے ۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سمیت تینوں رہنماوں کو الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین کے معاملے پر طلب کیا گیا ہے ۔  نوٹس کے متن کے مطابق عمران خان نے 18 جولائی کو عوام سے خطاب کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے متعلق توہین آمین ریمارکس دئیے اور الزامات لگائے ، اس کے علاوہ انہوں نے 21 اور 27 جولائی کو بھی جلسوں میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دئیے ۔

 

مریم نواز کی درخواست پر سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا نیا بینچ تشکیل