مریم نواز کی درخواست پر سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا نیا بینچ تشکیل

مریم نواز کی درخواست پر سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا نیا بینچ تشکیل

لاہور (نیا ٹائم) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے دائر  درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا نیا تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی بنچ کی سربراہی کریں گے ، دیگر اراکین میں جسٹس علی باقر نجفی ار جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہوں گے ۔ فل کورٹ مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر 14 ستمبر کو سماعت کرے گا ۔

واضح رہے اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے 8 ستمبر کو مریم نواز کی درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی تھی ، جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ ٹوٹ گیا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ نیب نے چہودری شوگر ملز کیس میں ان کا پاسپورٹ رکھوایا تھا تاہم 4 سال گزرنے کے باوجود نہ تو ان کے خلاف کوئی ریفرنس دائر ہوا ہے  نہ ہی اس پر کوئی کارروائی کی گئی ہے ۔

انہوں نے اپنی درخواست میں استدعا کر رکھی ہے کہ آئین کے تحت پاسپورٹ غیر معینہ مدت  تک قبضے میں رکھنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے ۔

 

مولانا فضل الرحمان نے قبل ازوقت انتخاب کی سختی سے مخالفت کردی