نیپرا نے صارفین پر پھر بجلی گرا دی ، بجلی  فی یونٹ 4 روپے 34 پیسے مہنگی

نیپرا نے صارفین پر پھر بجلی گرا دی ، بجلی  فی یونٹ 4 روپے 34 پیسے مہنگی

اسلام آباد (نیا ٹائم) نیپرا نے مہنگائی  کی چکی میں پستی عوام پر ایک بار پھر بجلی گرا  دی ، بجلی کا فی  یونٹ 4 روپے 34 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دے دی ۔

نیپرا ذرائع کے مطابق بجلی مہنگی جولائی کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے اور جولائی فیول ایڈجسٹمنٹ کا  نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق جولائی کے  فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے بجلی صارفین پر 69 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا تاہم بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا کے الیکٹرک کے صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا ۔

واضح رہے وفاقی حکومت نے 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو فیول ایڈجستمنٹ کی مد میں ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا ۔

 

اداروں کی مشترکہ کارروائی سے دادو گرڈسٹیشن بچ گیا