عمران خان کا کسی کے دباو میں نہ آنے کا فیصلہ

عمران خان کا کسی کے دباو میں نہ آنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیا ٹائم) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے  کہا ہے حکومتی ہتھکنڈوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، نہ تو پہلے کسی دباو میں آیا نہ ہی آئندہ کسی دباو میں آوں گا ۔

عمران خان کی صدارت میں ہونے والے پارٹی رہنماوں کے اجلاس میں اسد عمر ، فواد چوہدری ، شبلی فراز سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور پاکستان تحریک انصاف کے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے تجاویز پر بھی غور و فکر کیا گیا ۔

اجلاس کے شرکاء نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی ٹیلی تھون کے بلیک آوٹ پر تشویش کا اظہار بھی کیا ، جس پر عمران خان نے کہا کہ کسی حکومتی ہتھکنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے ، نہ تو پہلے کسی کے دباو میں آیا نہ ہی آئندہ کسی کے دباو میں آوں گا ۔

 

عمران خان واقعی ہی خطرناک ہیں؛مریم اورنگزیب