
کراچی ائیرپورٹ پر بارش اور تیز ہواوں کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
کراچی (نیا ٹائم) شہر قائد میں اچانک چلنے والی تیز ہواوں اور شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ ائیرپورٹ پر ہونے والی شدید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ۔
ائیرپورٹ پر طوفانی بارش کے باعث اسلام آباد سے کراچی آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز کو لینڈنگ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، پائلٹ نے متعدد بار کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کی کوشش کی تاہم شدید بارش اور تیز ہواوں کے باعث جہاز کو لینڈ نہ کروا سکا ۔
ائیر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کے کپتان کو جہاز کا رخ ملتان ائیرپورٹ کی طرف موڑنے کی ہدایت کر دی ۔ بعدازاں کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید بارش کے باعث روک دیا گیا ۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ اور اطراف میں تیز بارش اور حد نگاہ میں کمی کے بعد فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے ۔
کراچی میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ