دنیا کےامیرترین افراد میں امریکی شہری ایلون مسک کاپہلانمبر

دنیا کےامیرترین افراد میں امریکی شہری ایلون مسک کاپہلانمبر

امریکا(نیاٹائم ویب ڈیسک)فوربز نے دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کرد ی ہے۔ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا فہرست میں پہلے نمبر ہے۔ ان کی دولت 219 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ ٹاپ ٹین میں 8 امریکی، ایک فرانسیسی اور ایک انڈین  شہری شامل ہے۔

 

دنیا کے ارب پتی  لوگوں  میں امریکی شہری ایلون مسک  پہلے نمبر پر ہیں ۔امریکی جریدے فوربز کے مطابق ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک 219 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔رواں سال ایلون مسک کی دولت میں 68ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔لسٹ  میں دوسرے نمبر پر ایمازون کے بانی جیف بیزوس ہیں، ان کی دولت 171 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔فرنچ  شہری برنارڈ ارنالٹ انیڈ خاندان کے پاس 158 ارب ڈالر ہیں۔چوتھے نمبر پر مائیکروسافٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس ہیں اور ان کی دولت 129 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔

 

وارنر بفٹ کا 118 ارب ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر  ہے۔چھٹے نمبر پر امریکی ارب پتی لیری پیج ہیں ،ان کی دولت 111 ارب ڈالر بتائی  جارہی ہے۔امریکی ارب پتی سرگی برین کا 107ارب ڈالر کے ساتھ ساتواں نمبر ہے۔لیری الیسن کی دولت 106 ارب ڈالر ہے اوہ وہ  نمبرنگ  میں آٹھویں ارب پتی ہیں۔نویں نمبر پر سٹیو بالمر 91ارب 40کروڑ ڈالر کے مالک ہیں۔بھارت کے مکیش امبانی کی دولت 90ارب 70 کروڑ ڈالر ہےاور  وہ دسویں نمبر پر ہیں۔

 

فوربز میگزین کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی دولت میں کمی  واقع ہوئی ہے۔وہ فہرست میں 15ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ پچھلے سال وہ 97 ارب ڈالر کے مالک تھے جب کہ  رواں سال ان کی دولت 67 ارب30 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے۔فوربز کے فہرست کے مطابق سب سے زیادہ 107 ارب پتی افراد نیویارک میں  مقیم ہیں۔ گزشتہ سال  یہ اعزاز چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نام رہا تھا۔

 

نیدرلینڈزکےماہرین کاکوروناکی تشخیص کیلئےاہم اقدام