دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان ہو جائیں ہوشیار

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان ہو جائیں ہوشیار

لاہور(نیا ٹائم) سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کی سموگ و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے پرعزم  ہیں ،کہتے ہیں  کہ  دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 02، 02 ہزار کے چالان کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

 

لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون جاری ہے،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو دو،  دو ہزار روپے تک جرمانہ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ایک ہفتے میں 677 گاڑیوں،  کمرشل وہیکلز، رکشوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے  گئے جبکہ  رواں سال کے دوران 41 ہزار 234 کمرشل وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے ہیں ۔سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس، ٹرانسپورٹ اور محکمہ ماحولیات کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں  اورخصوصی ناکہ جات لگاتے ہوئے کریک ڈاؤن کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ دوبارہ خلاف ورزی پر کاغذات ضبط کرتے ہوئے گاڑی بندکردی جائے گی۔

 

چیف ٹریفک آفیسر لاہور کا مزید کہنا تھا کہ  بس اونرز یونینز کے ساتھ مل کر بھی ماحولیاتی آلودگی اور سموگ آگاہی مہم بھی جاری ہے،بس اڈوں، ٹیکسی اسٹینڈز سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں خصوصی لیکچرز کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے کیونکہ گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بنے گا اس لیے احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے۔آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ کارروائی کرنے سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم ہونگے۔ منتظر مہدی نےبتایا کہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ سے انسان کو سانس لینے میں دشواری، ناک،گلے کی بیماریوں کا خدشہ  رہتا ہے جبکہ  ماحولیاتی آلودگی اور فضائی آلودگی سے پاک آب و ہوا ایک  صحتمند معاشرے کی ضامن ہے۔

 

 

آئندہ 4 روزمزید بارشوں کا امکان،الرٹ جاری