عمران خان تیسرے نوٹس پر بھی جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوئے

عمران خان تیسرے نوٹس پر بھی جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوئے

اسلام آباد (نیا ٹائم) دہشت گردی  مقدمہ ، سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان عدالتی حکوم کے باوجود تیسرے نوٹس پر بھی پولیس کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے ۔

 پولیس کی جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم کے سربراہ نے عمران خان کی طلبی کے لیے آج تیسرا نوٹس جاری کیا تھا اور انہیں آج شام 6 بجے تھانہ مارگلہ ٹاون میں طلب کیا گیا تھا ۔

عمران خان کو بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ وہ پولیس کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر الزامات کا جواب دیں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے   انسداد دہشت گردی عدالت سے 12 ستمبر تک عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

عمران خان کو بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عبوری ضمانت کرنے کے مجاز عدالتی حکم کے باوجود آپ شامل تفتیش نہیں ہو رہے ، نہ ہی آپ  نے اپنا کوئی موقف پیش کیا ہے ۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کو اس سے قبل 9 اور 10 ستمبر کو بھی جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم نے مقدمہ کی تفتیش کیلئے طلب کیا تھا ، جے آئی ٹی  آپ کی آمد کی منتظر تھی تاہم آپ اس کے باوجود شامل تفتیش نہیں ہوئے ۔

پولیس کی طرف سے بھجوائے گئے تیسرے نوٹس کے باوجود عمران خان آج بھی پیش نہیں ہوئے ۔

واضح رہے اس سے قبل جے آئی نے ٹی نے عمران خان کو 9 اور 10 ستمبر کو بھی نوٹس جاری کر کے طلب کیا تھا ۔

 

ایف آئی اے کی جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب سے تفتیش