راجا پکسا کی دھواں دھاراننگز،سری لنکا 170 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب 

راجا پکسا کی دھواں دھاراننگز،سری لنکا 170 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب 

دبئی (نیا ٹائم سپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں راجا پکسا کی دھواں دھار اننگز کی بدولت سری لنکن ٹیم 170 رنز بنانے میں کامیاب ، پاکستان کی جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف دے دیا ۔

ابتدا میں سری لنکن ٹیم شدید مشکلات کا شکار  رہی ، سری لنکن کی آدھی ٹیم 58 رنز کے مجموعی  سکور پر پویلین لوٹ گئی تاہم ایسے مشکل حالات میں سری لنکا بیٹر بھان کاراجا پکسا ڈٹ گئے اور ان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی ۔ راجا پکسا نے 45 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور وہ ناقابل شکست رہے ۔

ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی کے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ پاکستانی ٹیم میں آج دو تبدیلیاں کی گئی تھیں ، باولر حسن علی اور عثمان قادر کی جگہ نسیم شاہ   اور شاداب خان کو آج کھلایا گیا ۔

فائنل میچ میں سری لنکن ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا ، پہلے ہی اوور میں 2 کے مجموعی سکور پر اوپنر کوشل نسیم شاہ  کا شکار بنے اور وہ کلین بولڈ ہو گئے ۔

سری لنکن ٹیم کو دوسرا نقصان پاتھم نسانکا کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ 8 رنز بنا کر  حارث روف کی گیند پر کیچ دے بیٹھے ۔ سری لنکا کی تیسری وکٹ چھٹے اوور میں گری  جب 36 رنز کے مجموعی سکور پر گھنا تھیلا کا حارث روف کی تیز ترین بال کا سامنا نہ کر سکے ، وہ صرف ایک سکور بنا کر پویلین لوٹے جبک افتخار احمد نے سیٹ بیٹر دھننجا یاڈی سلوا کو بھی 28 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی ۔

سری لنکن ٹیم کو پانچواں نقصان کپتان داسن کے آوٹ پر اٹھانا پڑا ، وہ 2 رنز بنا کر شاداب  خان کی گیند پر وکٹ دے بیٹھے ۔ تاہم 58 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹنے کے بعد بھانو کاراجا پکسا اور ہسارنگا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز کی شراکت قائم کی ، لیکن پھر ہسارنگا 21 گیندوں پر 36 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔

اختتامی اوور میں راجا پکسا نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر ناقابل شست 71 رنز بنائے ، اس کے علاوہ کرونا رتنے نے بھی 14 رنز بنائے ۔

پاکستان کی طرف سے حارث روف نے تین ، نسیم ، شاداب اور افتخار نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

 

ایشیا کپ کا تاج کس کے سر پر سجے گا،فیصلہ آج ہو گا