اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل پاکستانی قوم کے جذبے کے معترف

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل پاکستانی قوم کے جذبے کے معترف

لاہور (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) پاکستان کے دورے پر آنے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستانی عوام کے سیلاب متاثرین کی مدد اور جذبے سے بے حد متاثر ہو گئے ۔

پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں کی عوام فلاحی کاموں اور چیئرٹی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ، چاہے وہ زلزلے سے ہونے والی تباہی ہو یا پھر سیلاب سے بے گھر ہونے والوں کی امداد ، پاکستانی عوام نے ہمیشہ ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔

حال ہی میں ملک بھر میں ہونے والی تباہ کن بارشوں اور سیلابی صورتحال نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے ، حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ فلاحی اداروں اور عوام نے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بھرپور جذبے کا مظاہرہ کیا ہے جس کا اعتراف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی کیا ہے ، انہوں نے پاکستانی عوام کے جذبے کی تعریف اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے کیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں انتونیو گوتریس نے لکھا ہے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کے پاس گیا ہوں ، لوگوں کے جذبے اس قدر بلند ہیں کہ ان کے پاس جو کچھ بھی ہے وہ دوسروں کے ساتھ بانٹ رہے ہیں ۔

انتونیو گوتریس نےا پنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پاکستانی عوام کی موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی و بربادی کے باوجود دوسروں کی امداد اور ان کے ساتھ یکجہتی دنیا کیلئے مثال ہے ۔

 

جوبائیڈن انتظامیہ کا سیلاب متاثرین کیلئے مزید امداد کا اعلان