اینڈرائڈ فونز کیلئے گوگل کے نئے فیچرز متعارف

اینڈرائڈ فونز کیلئے گوگل کے نئے فیچرز متعارف

لاہور (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) ٹیکنالوجی میں جدت اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے گوگل نے اینڈرائیڈ فون صارفین کیلئے متعدد نئے فیچرز متعارف کروا دئیے ۔ فیچرز کا اعلان گوگل کی طرف سے ایک بلاگ پوسٹ میں کیا گیا ۔

گوگل  کی طرف سے بلاگ پوسٹ پر اعلان کیا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ صارفین نیئر بائی شیئر نامی فیچر کے استعمال سے بیک وقت متعدد فائلز کئی اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر بھی بھجوا سکیں گے ۔ دراصل اگر اس وقت کسی کی بھی ڈیوائس بند ہوئی تو بھی فائل موصول ہو جائے گی ۔

گوگل نے ایک فیچر قوت سماعت سے محروم افراد کیلئے بھی متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے انہیں مختلف الارمز جیسے فائر الارم بجنے پر بھی آگاہ کیا جا سکتا  ہے ۔

اسی طرح نیو لائیو شیئرنگ فیچرز بھی اینڈرائیڈ سسٹم کا حصہ بنائے گئے ہیں ۔ ان لائیو شیئرنگ فیچرز کے ذریعے 100 افراد گوگل میٹ کے ذریعے بیک وقت ایک ہی ویڈیو یوٹیوب پر دیکھ سکیں گے یا اسی  طرح مل کر گیمز سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے ۔

 

دبئی نے چاند پررہنا ممکن بنانے کے منصوبہ شروع کر دیا