بلوچستان کے کسانوں نے احتجاج کی دھمکی دیدی

بلوچستان کے کسانوں نے احتجاج کی دھمکی دیدی

کوئٹہ(نیاٹائم)پیازاورٹماٹر باہرسے منگوانے پر بلوچستان کے زمینداروں نے احتجاج کی دھمکی دیدی ہے۔

 

عبدالمجید مشوانی کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر کل تک پیاز اور ٹماٹر کی درآمد بند نہ کی گئی تو ایم پی اے ہاسٹل میں زمیندار ایکشن کمیٹی غیر معینہ مدت کے لیے بلوچستان کی تمام شاہراہوں کو بند کرنے کا اعلان پریس کانفرنس میں کریں گی اور پھر کوئی بات نہیں سنی جائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے زمینداروں کی پیاز اور ٹماٹر کی فصل تیار ہوتے ہی درآمد کرنا صوبے کے زمینداروں کو معاشی موت دینا ہے، امید ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو وفاقی گورنمنٹ سے رابطہ کر کے بلوچستان کے زمینداروں کے مشکل کو حل کروائیں گے۔

 

ملک میں سیلاب سے کپاس کی فصل تباہ ہوگئی