پی ٹی آئی کے 11 اراکین کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل

پی ٹی آئی کے 11 اراکین کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد (نیا ٹائم) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری اور ڈی نوٹیفائی کئے جانے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اراکین کے ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی  عبدالشکور شاد کی درخواست پر حکم جاری کیا گیا ہے ۔

گزشتہ دنوں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کئے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تمام اراکین کو ڈی نوٹیفائی کیا تھا ۔

ڈی نوٹیفائی ہونے والے اراکین میں علی محمد خان ، فضل محمد خان ، شوکت علی ، فخر زمان خان ، جمیل احمد ، اعجاز شاہ ، اکرم ، چیمہ ، عبدالشکور شاد ، فرخ حبیب شاندنہ گلزار اور شیریں مزاری کے استعفے منظور کئے گئے تھے اور انہیں ڈی نوٹیفائی کیا گیا تھا ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اراکین کو ڈی نوٹیفائی کئے جانے کے بعد 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا بھی اعلان کیا گیا تھا جو دو روز قبل سیلاب کے باعث ملتوی کر دئیے گئے تھے ، ضمنی انتخابات کیلئے 9 حلقوں سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان امیدوار ہیں ۔

 

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی