کامران ٹیسوری کی واپسی، ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات

کامران ٹیسوری کی واپسی، ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات

کراچی (نیا ٹائم  ) ایم کیو ایم پاکستان میں کامران ٹیسوری کی واپسی سے ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات بڑھ گئے ، اختلافات کامران ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینر کے عہدہ پر بحال کرنے پر پیدا ہوئے ہیں ۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کو ایم کیو ایم میں واپسی پر ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر بحال کر دیا جس کے بعد پارٹی میں اختلافات بھی کھل کر سامنے آ گئے ۔

رابطہ کمیٹی کی رکن کشور زہرہ نے اس حوالے سے اپنے تحفظات ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ چند لوگوں کی خواہش کو سب ارکان کے سروں پر تھوپا جا رہا ہے ۔ پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر شہاب امام نے بھی کامران ٹیسوری کی واپسی پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ڈاکٹر شہاب امام کا دعویٰ ہے کہ ایم کیو ایم کے دیگر کئی ہم خیال بھی ایسے ہیں جو پارٹی فیصلوں سے مطمئن نہیں اور وہ پارٹی سے علیحدگی اختیار کر سکتے ہیں ۔

واضح رہے فاروق ستار  اور کامران ٹیسوری کو ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے 5 فروری 2018 ء کو  دو تہائی اکثریت  کے فیصلے کے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان سے نکالا تھا ۔

 

اسلام آباد پولیس کا عمران خان کو نیا نوٹس جاری