اسلام آباد پولیس کا عمران خان کو نیا نوٹس جاری

اسلام آباد پولیس کا عمران خان کو نیا نوٹس جاری

اسلام آباد (نیا ٹائم )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو اسلام آباد پولیس نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش کونے کیلئے نیا نوٹس بھجوا دیا ہے ۔

پولیس کی طرف سے عمران خان کو بھجوائے گئے نوٹس کے متن کے مطابق عمران خان آج شام 5 بجے تھانہ مارگلہ  میں جے آئی ٹی میں پیش ہوں ، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز بھی آپ کو نوٹس بھجوایا گیا تھا لیکن اس کے باوجود بھی آپ پیش نہ ہوئے ۔

اسلام آباد پولیس نےا پنے نوٹس میں کہا کہ آپ 12 ستمبر تک ضمانت پر ہیں لہٰذا آج دوبارہ پیش ہر کر تفتیشی ٹیم کو سوالات کے جوابات دیں ۔ اسلام آباد پولیس کی طرف سے چیف سکیورٹی افسر نے ایس پی راجہ طاہر کے ذریعے نوٹس کی تعمیل بھی کروائی ہے ۔

واضح رہے اس سے قبل عمران خان کو جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے بھی 3 بجے تھانہ مارگلہ میں طلب کیا تھا تاہم اس کے باوجود عمران خان پیش ہوئے ۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 12 ستمبر تک انسداد دہشت گردی کی عدالت سے عبوری ضمانت  حاصل کر رکھی ہے ۔

 

پی ٹی  آئی رکن قومی اسمبلی شکور شاد کو شوکاز نوٹس جاری