• Tuesday, 29 November 2022
بینک وین لیکر فرار ہونے والا سکیورٹی گارڈ دھر لیا گیا

بینک وین لیکر فرار ہونے والا سکیورٹی گارڈ دھر لیا گیا

فیصل آباد(نیاٹائم)پولیس نے کروڑوں روپے سے بھری کیش وین لیکر بھاگنے والے سکیورٹی گارڈ کوحراست میں لے لیا گیا۔

 

آر پی او فیصل آباد معین مسعود نے پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ چار کروڑچھیانوے  لاکھ روپے سے بھری بینک کی کیش وین لے کر بھاگنے والے سکیورٹی گارڈ کو پولیس نے آٹھ گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد پکڑ لیا ہے۔ اس موقع پر سی پی او عمر سعید، ایس ایس پی محمد اجمل سمیت دیگر پولیس افسران بھی ہمراہ تھے۔

 

گرفتار ڈرائیور نے میڈیا کے سامنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے قرض لیا ہوا ہے جسے اتارنے کے لیے دو نوکریاں کرتا ہوں۔ دن کے اوقات میں بطور ڈرائیور اور رات میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر ملازمت کررہا ہوں۔ ڈرائیور کے مطابق ایک دفعہ اسکے پاس 37 کروڑ روپے تھے تاہم تب واردات نہیں کی۔

 

پھر بعد میں اکیلے منصوبہ بنا کر واردات کی۔ واردات کے بعد راستے سے پلٹنے لگا، پھر سوچا کہ دیکھی جائے گی۔ اس نے بتایا کہ اہلیہ زندہ نہیں۔ چار بچوں کا باپ ہوں۔ ارادہ تھا کہ خودکشی کرلوپھر سوچا واردات بہتر ہے۔

 

پنجاب میں پولیس کی لاپرواہی؛ 33 خطرناک ملزم فرار