• Friday, 30 September 2022
آئندہ 4 روزمزید بارشوں کا امکان،الرٹ جاری

آئندہ 4 روزمزید بارشوں کا امکان،الرٹ جاری

لاہور(نیا ٹائم ) پنجاب کے مختلف اضلاع میں اگلے چار روز تک مزید بارشیں ہوں گی ،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے باعث 14 ستمبر تک لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ،سرگودھا اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے۔

 

پنجاب کے مختلف اضلاع میں اگلے 04 روز تک مزید بارشیں ہوں گی،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے باعث 14 ستمبر تک لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں اتوار کو داخل ہوگا۔جاری الرٹ  کے مطابق مری اٹک ،چکوال ، سیالکوٹ،نارووال اور گجرات میں  بارش کا امکان موجود ہے جبکہ میانوالی،خوشاب،حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین اور جھنگ میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

 

پی ڈی ایم اے کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کے دوران بھکر،لیہ،ڈی جی خان اور مظفر گڑھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ 14 ستمبر تک وقفے وقفے اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی  امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیےاپنی  تیاریاں مکمل رکھیں جبکہ  ضروری مشینری/ ڈی واٹرنگ سیٹ اور عملہ نکاسی آب کے لیے  بھی ہمہ وقت تیار رہے  اور ایمرجنسی  یا مدد کے لیے شہری  پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر چوبیس گھنٹے کال کر سکتے ہیں ۔

 

 

جانیئے ملک بھر میں موسم کا احوال