آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ، شہری پریشان

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ، شہری پریشان

اسلام آباد(نیاٹائم)پاکستان میں آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کے بلند ترین لیول پر پہنچ گئی ہےجس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

 

کوئٹہ کے شہری سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے اور فی کلو قیمت کم از کم ایک سو پندرہ روپے ہو گئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کا بیس کلو تھیلے کم از کم قیمت 2300 روپے اور کراچی میں 2200 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔تاہم کوئٹہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2600 روپے کا مل رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگا آٹا فروخت کیا جارہا ہے لیکن انتظامیہ بلکل خاموش ہے اور کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کررہی۔

 

خیال رہے کہ دو دن پہلے کوئٹہ میں نان بائیوں نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ہڑتال کرتے ہوئے روٹی کی قیمت میں اضافہ کا مطالبہ کیا تھا۔ادارہ شماریات کے مطابق اس ہفتے مہنگائی کا مجموعی تناسب میں صفر اعشاریہ اٹھاون فیصد کمی ریکارڈ کیا گیا، پیاز کی قیمت میں 73 روپے فی کلو کمی آئی اور ٹماٹر 14 روپے 46 پیسے نیچے آیا۔ اس کے علاوہ گھی کی فی کلو قیمت میں تقریبا تین روپے کی کمی ہوئی۔بیس کلو آٹے کا تھیلا 51 روپے 75 پیسے مہنگا ہو گیا جبکہ انڈے تقریباً نو روپے فی درجن مہنگے ہوئے، چنے کی دال چار روپے فی کلو اور ماش کی دال تین روپے انتیس پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

 

ڈالر کی قیمت دوبارہ بے لگام ، روپیہ بے قدر