
جانیئے ملک بھر میں موسم کا احوال
اسلام آباد(نیاٹائم)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں کل سے بادل برسنےکا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مرطوب ہواؤں کی انٹری ہو رہی ہیں جس سے اگلے چاردن تک وقفے وقفے سے بادل برستے رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں گیارہ ستمبرکو داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دس سے چودہ ستمبر کے دوران اسلام آباد، لاہور،پشاور،چترال،دیر، سوات،کوہستان، شانگلہ،بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ اور باجوڑ میں بھی بارش کا چانس ہے۔
اس کے علاوہ ان چار پانچ دنوں کے دوران مردان،چارسدہ ، صوابی ،نوشہرہ ، کرم ، کوہاٹ, تھرپارکر،عمرکوٹ،سانگھڑ, میرپورخاص،ٹھٹھہ اوربدین میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق وزیرستان، کشمیر،گلگت بلتستان، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، میانوالی، خوشاب،سرگودھا، حافظ آباد، بھکر،لیہ اور مظفرگڑھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
بارشوں سے متاثر دیہی سندھ میں دوبارہ بارشوں کا امکان
ٹیگز
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ