اس بار پیپلزپارٹی اندرون سندھ سے بھی ہارے گی؛ شاہ محمود قریشی

اس بار پیپلزپارٹی اندرون سندھ سے بھی ہارے گی؛ شاہ محمود قریشی

ملتان(نیاٹائم)سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لوگ بیدار ہوچکے ہیں پی ڈی ایم اتحاد کا اب سیاسی چورن نہیں بکنے والا۔

 

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے سوال کیا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود روپیہ مستحکم کیوں نہیں ہوا؟ہمارے ملک میں سرمایہ کاری ختم ہوگئی ہے، طویل بحث کے بعد ہم نے اسمبلیوں سے استعفے دیئے، جب سازش کے تحت ہماری حکومت کو گھربھیجا گیا تو ان کے ساتھ بیٹھنے کا کیا فائدہ، لوگوں نے سرکاری پروپیگنڈے کے باوجود عمران خان کے بیانیے کو مان لیا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو جگانے میں عمران خان کا کردار کسی سے چھپا نہیں ہے، تحریک انصاف اپنی جدو جہد جاری روکے گی نہیں، شہباز شریف کی کارکردگی کا پول کھل گیا، پی ڈی ایم گورنمنٹ نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کس لیے کیا؟اس بار پیپلزپارٹی اندرون سندھ سے بھی ہارجائے گی، سندھ میں انتظامیہ غائب ہے، بلاول بھٹو ہیلی کاپٹر سے اتر کر نیچے دیکھے تاکہ حقیقت کا پتہ چل سکے۔

 

عمران خان کو جولائی اگست میں ہی جیل بھیج دینا چاہیے تھا؛ وزیرداخلہ