لوگ کہتے تھے کہ میں چھکا بھی نہیں مار سکتا؛محمدرضوان

لوگ کہتے تھے کہ میں چھکا بھی نہیں مار سکتا؛محمدرضوان

دبئی(نیاٹائم)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمدرضوان کا کہنا ہے کہ میرے لیے بڑی اعزاز کی بات ہے کہ لوگ کہتے تھے میں چھکا بھی نہیں مار سکتا لیکن خدا کی ذات نے مجھے نمبرون بنا دیا۔

 

فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیجانب سے محمد رضوان کے ٹی 20 رینکنگ میں نمبر ون کھلاڑی بن جانے پر ان کا ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں وکٹ کیپر بیٹرنے کہا کہ مجھے نمبر ون بن جانے پر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ اللہ نے وہ مقام عطاء کیا جس پر لوگ کہتے تھے کہ رضوان سے  چھکا نہیں لگتا۔ مجھے اس چیز کی زیادہ خوشی ہے کہ ریکارڈ پاکستان کے چھینا نہیں گیا میرے اور بابر اعظم میں فرق نہیں ہیں، میں نے محنت کے ساتھ دُعائیں بھی بہت کیں۔

 

محمد رضوان نےمزید کہا کہ ہماری ٹیم کے کپتان اس وقت ریکارڈ میں سب سے ٹاپ پر ہیں۔ تمام کھلاڑیوں کا ملکر چلنا سب سے اچھی ڈویلپمنٹ ہے اور ریکارڈ میں سب کا تعاون شامل تھا۔ مجھے ایک بار افتخار نے کہا تھا کہ رضوان تمھارے کیریئر کا آخری میچ ہے۔ وہ ٹی 20 میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا گیا تھا۔ اس وقت مجھ کو پی ایس ایل میں بھی جگہ نہیں مل رہی تھی اور مجھے لگ رہا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی موقع نہیں ملے گا تاہم محنت اور دعائیں رنگ لے آئیں۔

 

پاکستان اور افغانستان کے میچ بارے شاہد آفریدی کا رد عمل