عمران خان کو جولائی اگست میں ہی جیل بھیج دینا چاہیے تھا؛ وزیرداخلہ

عمران خان کو جولائی اگست میں ہی جیل بھیج دینا چاہیے تھا؛ وزیرداخلہ

اسلام آباد(نیاٹائم)وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل گیا تو اسےسمجھ آجائے گی، عمران خان کو جولائی اور اگست میں ہی جیل یاترا کروا دینی چاہیے تھی۔

 

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نےلاپتہ افراد کیس کے متعلق کہا کہ جہاں تک اس کیس کا معاملہ ہے اس سے زیادہ دکھی انسانیت کی خدمت ہو ہی نہیں سکتی، آپ لوگوں کے عزیزوں اور پیاروں کو اغوا کرکے لاپتہ کیا گیا ہو اس سے بڑا ظلم اور ہو ہی نہیں سکتا،چیف جسٹس نے جس طرح اس معاملے پر زور دیا ہے اس سے لوگوں کو پہلے بھی امید لگی ہے۔کچھ حقیقتیں ایسی ہیں جو اوپن کورٹ میں بیان نہیں کی جاسکتی،ایشو کے حل کے لیے مدد اس صورت ممکن ہے اگر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ان کیمرا سماعت کریں۔

 

دوران پریس کانفرنس ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں جیل جا کر اور خطرناک بن جاؤں گا، جس پر رانا ثنا اللہ نےجواب دیا کہ یہ محض  فلمی باتیں ہیں جب جیل گیا لگ پتہ جائے گا،ویسے جیل جانے کا موسم جارہا ہے عمران خان کو جولائی اگست میں ہی جیل یاترا کروا دینی چاہیے تھی۔

 

کسی کو نااہل کرکے اسکی سیاست ختم نہیں کی جا سکتی،شیخ رشید