پی سی بی کی جانب سے محمد رضوان کی انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر

پی سی بی کی جانب سے محمد رضوان کی انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پلیئر بن جانے پر بات چیت  کی ہے جسکی پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے  انسٹاگرام پر  محمد رضوان کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔

 

محمد رضوان کا اپنی ویڈیو میں کہنا ہے کہ ’مجھے نمبر ون بن جانے پر بس اتنی خوشی ہے کہ اللہ نے وہ مقام دیا جس پر لوگ کہاکرتے تھے  کہ رضوان چھکا نہیں مار سکتا ورنہ میں اور بابر اعظم الگ نہیں ہیں۔محمد رضوان نے کہا کہ مجھ میں اور کپتان بابر اعظم میں کوئی فرق نہیں ہے، نمبر ون وہ ہوں یا میں  اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، زیادہ خوشی یہ ہے کہ ریکارڈ پاکستان کے پاس تھا اور پاکستان کے پاس ہی ہے، میرے ذریعے بھی  ہمارے ملک کے نام ہی آئی ہے۔

 

ماضی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے پہلے افتخار سے ہوئی بات   پر  بات چیت کرتے ہوئے محمد رضوان نے بتایا کہ  مجھے اس روز کار میں افتخار نے کہا تھا کہ رضوان تمہارے کیرئیر کا آج آخری لاسٹ میچ  ہے کیونکہ مجھے پی ایس ایل میں بھی نہیں کھلایا جا رہاتھا اور  مجھے لگ رہا تھا اب مجھے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی نہیں کھلایا جائے گا مگر  بس محنت کرتا تھا اور اللہ سے دعا کرتا تھا اللہ نے مصباح بھائی کے ذہن میں ڈالا اور انہوں  نے مجھ سے اوپننگ کرائی۔