• Tuesday, 29 November 2022
پولیس نے مبینہ مقابلے میں باپ بیٹے ڈکیت کو دھر لیا

پولیس نے مبینہ مقابلے میں باپ بیٹے ڈکیت کو دھر لیا

 کراچی(نیاٹائم)سمن آباد پولیس نے مبینہ مقابلے میں ڈکیت باپ اور بیٹے کو پکڑ کر حوالات میں بند کردیا۔

 

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکو خاتون سے پرس چھین کر بھاگ رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی کردیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سمن آباد عمران زیدی کا کہنا ہے کہ فیڈرل بی ایریا بلاک اٹھارہ عمر مسجد کے نزدیک موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے بینک سے نکلنے والی خاتون کا پیچھا کیا اور گھر کےنزدیک پہنچ کر اس کا پرس چھین کر رفو چکر ہونے لگے تھے کہ خاتون نے شور مچا دیا۔

 

ایس ایچ او عمران زیدی نے بتایا کہ وہ علاقے کا گشت خود کررہے تھے اور فوری طور پر متاثرہ خاتون کی طرف سے فراہم کی گئی انفارمیشن پر ڈاکوؤں کا پیچھا کیا اور پولیس کو آتا دیکھ کر انھوں نے سیدھے فائر کھول دیے لیکن پولیس نے جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو بلال ولد شعیب ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا جس کو پولیس نے اس کے بیٹے عظیم سمیت اسی وقت دھر لیا۔

 

ایس ایچ اونے بتایا کہ پولیس نے خاتون کا چھینا ہوا پرس برآمد کیا ہے جس میں دو چیک بک ، نقد رقم ، تین موبائل فون موجود تھے جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے ، دو پستول تیس بور لوڈ میگزین اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی جبکہ ابتدائی انکوائری کے مطابق گرفتار ہونے والے ڈکیت باپ بیٹا لانڈھی فیوچر کالونی کے رہنے والے ہیں اور اس سے پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔

 

سٹریٹ کرائمز میں اضافہ ،  کراچی پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان