اماراتی وزیر کا سیلاب متاثرین  کیلئے بڑی مدد کا اعلان

اماراتی وزیر کا سیلاب متاثرین  کیلئے بڑی مدد کا اعلان

دبئی (نیا ٹائم  ) متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے کلچر ، نوجوانان ار سماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک ال نہیان نے پاکستان میں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے 10 ملین ڈالر امداد دینےکا اعلان کیا ہے ۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے کلچر ، نوجوانان اور سماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک ال نہیان نے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے بڑی مای امداد کا اعلان کرتے  ہوئے متاثرین کو 10 ملین ڈالرز امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اب تک کسی بھی انفرادی شخصیت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے دیا جانے والا سب سے بڑا عطیہ ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک ال نہیان کا سیلاب متاثرین کی اس فراخدلانہ مدد پر شکریہ ادا کیا ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے شیخ نہیان بن مبارک کے نام بھجوائے گئے پیغام میں کہا ہے کہ یہ عطیہ آپ کی پاکستانی عوام سے بے لوث محبت اور انسانیت کیلئے درمندی  کا واضح ثبوت ہے ۔ پاکستانی حکومت اور عوام آپ کے ایثار اور محبت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ خطیر امداد سیلاب متاثرین  کیلئے ریسکیو ، ریلیف اور بحالی میں مددگار ثابت ہو گی ۔ پاکستانی عوام کیلئے آپ کی محبت اور  دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات  کا سنہری باب ہے ۔

 

ملکہ برطانیہ کی طبیعت بگڑ گئی ، ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ