خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر مفت استعمال کرنے والوں کی فہرست تیار

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر مفت استعمال کرنے والوں کی فہرست تیار

اسلام آباد (نیا ٹائم  ) خیبرپختونخوا صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر  مفت استعمال کرنے والے 1800 افراد کی فہرست تیار ، نیب نے پبلک اکاونٹس کمیٹی میں فہرست پیش کر دی ۔

جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے 10 بار ہیلی کاپٹر پر مفت وزٹ کئے ، سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی 2 بار خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر مفت استعمال کیا ، پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق نے بھی ہیلی کاپٹر میں 2 ٹرپ مفت کئے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی ، حفیظ اللہ ، امین اسلم کے نام بھی مفت ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں ، صحافیوں میں سے فریحہ ادریس ، ڈاکٹر شاہد مسعود اور ارشد شریف بھی ہیلی کاپٹر کی مفت سواری کرنے والوں میں شامل ہیں ۔

رپورٹ پر چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہا ہے کہ مفت ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والوں سے ریکوری کر کے رقم نیب میں جمع کروائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے جس کی وجہ سے وزیر اعظم نے مجھے دو گاڑیاں دی ہیں جس میں سے ایک بلٹ پروف ہے ، مجھے ایک پارٹی لیڈر اور اس کے حواریوں نے نشانہ بنانے کی بھی کوشش کی ہے ، لیکن اس کے باوجود میں بلٹ پروف گاڑی واپس کر رہا ہوں کیونکہ اس کا پٹرول میں افورڈ نہیں  کر سکتا ۔

چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نے مزید کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر بھی آج کل بہت زیادہ استعمال ہو رہا ہے ، نیب اس کو بھی چیک کرے ۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی طرف سے 1800 افراد کی فہرست پپیش کرنے پر نیب کو تعریفی خط بھی لکھا گیا ہے ۔

 

ملک بھر میں شیڈول ضمنی انتخابات ملتوی  کرنے کا اعلان