• Friday, 30 September 2022
بارشوں سے متاثر دیہی سندھ میں دوبارہ بارشوں کا امکان

بارشوں سے متاثر دیہی سندھ میں دوبارہ بارشوں کا امکان

کراچی (نیا ٹائم  ) محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر اندرون سندھ والوں کو بری خبر سنا دی ، بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سندھ کے دیہی علاقوں میں 11 سے 12 ستمبر کے دوران دوبارہ بارشوں کا امکان ہے ، دیہی سندھ کے اضلاع میں بارشیں ہو سکتی ہیں تاہم شہر قائد  میں اگلے دو روز میں بارشوں کا کوئی امکان نہیں ۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سسٹم کے مطابق 11 سے 12 ستمبر کے دوران اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے ، اس حوالے سے تھرپارکر ، عمر کوٹ اور بدین میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور درمیانی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کے انتہائی کمزور شدت کے دباو کی وجہ سے اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کراچی میں اس سسٹم کی وجہ سے بارش کا کوئی امکان نہیں ، آج کراچی کا مطلع دن بھر صاف رہا ، سمندر کی جنوب مغربی ہواوں کی وجہ سے مغربی سمت کی بھی ہوائیں چلی ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ شہر میں بلوچستان کی گرم  و خشک ہوائیں بھی چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعہ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔

 

محکمہ موسمیات نے بارشں کی پیشگوئی کردی ؟ کن شہروں میں؟