کوئٹہ ریڈ زون میں 50 روز سے جاری دھرنا ختم

کوئٹہ ریڈ زون میں 50 روز سے جاری دھرنا ختم

کوئٹہ (نیا ٹائم  ) وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے لاپتہ افراد کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات اور کمیٹی کی طرف سے یقین دہانی کروانے پر لاپتہ افراد کے لواحقین نے کوئٹہ کے ریڈ زون میں 50 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا ۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے قائم کی گئی کمیٹی میں وزیر قانون بیرسٹر اعظم نذیر تارڑ ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ، شازیہ مری ، آغا حسن بلوچ اور بیرسٹر کامران مرتضیٰ   شامل تھے ۔

وزیر اعظم کی  خصوصی ہدایت پر کمیٹی کے اراکین نے دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کئے اور انہیں یقین دہانی کروائی جس پر وزیر اعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کی طرف سے لواحقین کو یقین دہانی پر لواحقین نے 50 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔ کمیٹی اراکین نے دھرنا ختم کرنے پر لاپتہ افراد کے لواحقین کا شکریہ بھی ادا کیا اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ جلد ان کے پیاروں کی بازیابی کیلئے کارروائی کی جائے گی ۔

واضح رہے بلوچستان کے لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی رہائی کیلئے گزشتہ 50 روز سے کوئٹہ کے ریڈ زون میں دھرنا دے رکھا تھا ۔

 

کراچی سٹریٹ کرائمز کے خلاف نئی فورس قائم