• Tuesday, 29 November 2022
توہین عدالت کیس،عمران خان نےعدالت عالیہ میں نئی درخواست دائرکردی

توہین عدالت کیس،عمران خان نےعدالت عالیہ میں نئی درخواست دائرکردی

اسلا م آباد(نیاٹائم)خاتون جج زیبا چودھری  کو دھمکیاں دینے پر توہین عدالت کیس میں عمران خان نے نئی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی ہے۔

 

عمران خان کی طرف  سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری دلائل جمع کرانے کی متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔ دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سو موٹو ہائیکورٹ کا اختیار نہیں ہے، توہین عدالت کیس ناقابل سماعت ہونے پر دلائل کو ریکارڈ پر بھی  رکھا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریری دلائل کی وضاحت سماعت میں زبانی دلائل میں بھی کی جائیں گی۔

 

خیال  رہے کہ خاتون جج کو دھمکیاں دینے  کے حوالے سے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی طرف  سے جمع کرائے گئے معافی نامے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک اور موقع مہیا کیا تھا۔واضح رہے کہ عمران خان نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خاتون جج کا نام لے کر انکو دھمکی دی تھی اور کہاں تھا کہ جج زیبا چودھری ہم آپکے خلاف بھی قانونی کارروائی کریں گے۔

 

عمران خان کی طرف  سے گزشتہ روز دوبارہ تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا گیا تھا لیکن  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  کی جانب سے دوبارہ جمع کرائے گئے جواب میں بھی معافی کا ذکر نہیں کیا گیا بلکہ اپنے بیان پر صرف اظہارافسوس کیا گیا تھا۔

 

اوورسیز کے ووٹنگ حق کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں ،پرویز الہی