• Tuesday, 29 November 2022
مریم نواز کاایک بارپھر پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع

مریم نواز کاایک بارپھر پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع

لاہور(نیاٹائم)نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے ایک بار پھر امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کی  ہے جس میں مریم نواز نے موقف اختیار کیا ہے  کہ نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں پاسپورٹ قبضے میں رکھوایا ہویا ہے۔

 

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی سے متعلق دو بنچز نے اس سے پہلے سماعت سے معذرت کر لی تھی مریم نواز نے درخواست واپس لے لی  لیکن  ایک مرتبہ  پھر مریم نواز کی جانب سے پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے  جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے  کہ 4 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی ریفرنس بھی دائر نہیں کیا گیا۔

 

آئین کے تحت پاسپورٹ قبضے میں رکھنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے،کسی کو بنیادی آئینی حقوق سے غیر معینہ مدت تک محروم نہیں کیا جا سکتا ،کہیں فرار نہیں ہوں گی، ماں کو بستر مرگ پر چھوڑ کر پاکستان واپس آئی تھی، مریم نواز نے مزید موقف اختیار کیا کہ نیب قانون میں ملزم کے بیرون ملک جانے پر کوئی قدغن نہیں لگائی گئی،7 کروڑ روپے بھی سکیورٹی کیلئے جمع کروا رکھے ہیں، چودھری شوگر ملز کیس میں میرٹ پر ضمانت ملی تھی اور استدعا کی گئی ہے کہ  عدالت نیب کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

 

عمران خان کا توہین عدالت کیس میں نیا جواب سامنے آگیا