• Tuesday, 29 November 2022
سیلاب متاثرین کا سامان لوٹنے والے ملزمان دھر لیے گئے

سیلاب متاثرین کا سامان لوٹنے والے ملزمان دھر لیے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان(نیاٹائم)ڈی آئی خان میں سیلاب متاثرین کا سامان لوٹنے والے ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

 

ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت کا کہنا ہے کہ گزشتہ دن سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے جانے والی کار کو سڑک پر لوٹنے والے واقعے میں ملوث مرکزی ملزمان کو پولیس نےحراست میں لے لیا ہے۔ڈی پی او کیپٹن نجم الحسنین لیاقت کے نوٹس پر ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان خان نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو پکڑا ہے۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امدادی سامان پر کچھ لوگ ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔ ان افراد کی شناخت حضرت اللہ وزیر، لائق زمان وزیر، نیب خان وزیر اور شبا نور وزیر کے نام سے سامنے آئی ہے۔ڈی ایس پی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کی گھناؤنی حرکت کرنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، باقی ملوث لوگوں کو بھی پکڑکر جلد منظر عام پر لے آئیں گے۔

 

سانگھڑ میں دوافراد نے درندگی کی انتہاء کردی